احمدپورشرقیہ، 06 ستمبر (اے پی پی ): یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تحصیل احمدپورشرقیہ کی سب تحصیل اوچ شریف میں النور ویلفئیر آرگنائزیشن،سوشل سول سوسائٹی،میونسپل انتظامیہ اور کسان اتحاد کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے ۔اس کے علاوہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداءاور غازیوں کی عظمت کو سلام پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سوشل سول سوسائٹی کے صدر عادل شاہ نے کہا کہ 6ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی ۔ان تمام شہیدوں، غازیوں ،دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان سب کے لیے مل کے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمارے وطن عزیز کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے۔











