مظفرآباد: یوم دفاع پاکستان، وزیراعظم آزادکشمیر کی  لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر حاضری

140

مظفرآباد ، 06 ستمبر (اے پی پی ): : یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے  لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کے مزار پر حاضری دی ،جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ  کی  جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے  چھ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا  اور کہا کہ آج کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات دلیری بہادری کی تابندہ مثال ہے ، پاکستان کے آرمی چیف کو یقین دلاتا ہوں دفاع پاکستان کے لیے آزادکشمیر کا ہر فرد دفاع وطن میں آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا اور غازیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،قوموں کو شہدا کی قربانیاں زندہ و جاوید رکھتی ہیں ۔