یوم  دفاع پاکستان ، سوار محمد حسین شہید کے مزار پر کور آف آرٹلری کے دستے  نے  گارڈ آف آنرپیش کیا

170

کلرسیداں،06ستمبر(اے پی پی ): خطہ پوٹھوہار غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے دشمن نے جب کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پوٹھوہار کے سپوتوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا، یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے شہدا ء نے  65 کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حسب روایت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گوجرخان کے نواحی علاقے جاتلی میں سوار محمد حسین شہید کے مزار پر کور آف آرٹلری کے دستے کا گارڈ آف آنرپیش کیا  ،سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈئر عمر سعید نے آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔