اسلام آباد ، 06ستمبر(اے پی پی ): یوم شہدا کے موقع پر نشان حیدر پانے والے شہداء کے مزاروں پر خصوصی تقاریب کا انعقاد میں کیا گیا ، جس دوران شہدا کو پاک فوج کے جوانوں نے سلامی دی ، ا س موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔











