لاہور؛ 07 ستمبر(اے پی پی): مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت و آثار قدیمہ آصف محمود نے تاریخی شالامار باغ کا دورہ کیا ۔اور 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت پر ہونے والی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن تنویر جبار اور ایم ڈی آرکیالوجی الیاس گل نے مشیر سیاحت کو بریفنگ دی۔ 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے۔ مشیر وزیراعلیٰ نے مغلیہ دور کے باغ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 27 ستمبر کو شالامار باغ میں ثقافتی شو اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ تاریخی مقامات کو سیاحت کے فروغ اور ریونیو جنریشن کا ذریعہ بنائیں گے۔ آصف محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سیاحت کا فروغ ہمارا فوکس ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ نے شالامار باغ میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ بڑے فوڈ چینز کو شالامار باغ میں آؤٹ لیٹ کھولنے کی دعوت دیں گے۔











