بورے والا ؛ یوم دفاع کے موقع پر سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین ہاکی میچ کا انعقاد

101

بورے والا7  ستمبر(اے پی پی )؛ یوم دفاع کے موقع پر بورے والا کے سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے مابین شان بورے والا ہاکی کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج گراونڈ میں شان بورے والا(اولڈ الیون) اور بورے والا سپورٹس ہاکی کلب کے مابین ایک دلچسپ ہاکی میچ کھیلا گیا جسکے مہمان خصوصی سابق سینئر ہاکی پلیئر چاچا نیاز احمد تھے ۔

یہ میچ شان بورے والا ہاکی کلب اولڈ الیون نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا میچ کو دیکھنے کے لئے  سینئر کھلاڑیوں اور شائقین ہاکی کی کثیر تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر ہاکی کے  سینئر کھلاڑیوں میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔