پاکستان میں بچوں کی صحیح نشو و نما نہ ہونےکی وجہ ذہنی و جسمانی کمزوری ہے: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

144

راجن پور،11 ستمبر ( اےپی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جامپور میں احساس نشو و نما مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی صحیح نشو و نما نہ ہونیکی وجہ سے بچوں کی ایک بڑی شرح زہنی و جسمانی کمزوری کا شکار ہے جسکی وجہ سے ایسے بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جبکہ خوراک نہ ہونیکی وجہ سے زہنی کمزوری کا شکار بچوں کا یہ مسئلہ ملکی ترقی میں بھی ایک رکاوٹ ہے۔ جس کے حل کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے کیئے ہوئے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے مربوط حکمت عملی کے تحت احساس پروگرام کے ذریعے پروگرام متعارف کرایا جسکے ڈائریکٹ گراس روٹ لیول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ پنجاب میں 35 احساس نشو و نما مرکز قائم کیئے گئے ہیں جسکا پنجاب کے پہلے ضلع راجنپور میں افتتاح کیاگیاہے، ضلع راجنپور کاشمار پنجاب کے پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے اسلیئے راجنپور ضلع میں 4 سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں۔ سینٹرز میں لڑکی کیلئے 2 ہزار جبکہ لڑکے کیلئے 1500 کیساتھ ساتھ 3ماہ کے پراسز کے تحت غذا کا خاص ڈبہ دیا جائیگا۔ بچوں کی صحیح معنوں میں نگہداشت ریاست کی زمہ داری ہے جس پر سو فیصد عملدرآمد کیاجائیگا۔ سینٹرز میں حاملہ مائوں، انکے بچوں کو ہرقسمی امداد،  سہولت کیساتھ ساتھ اویرنیس بھی دی جائیگی جس کیلئے ہر سینٹر پر علاقائی زبان میں معلوماتی ویڈیوز اور لٹریچر دیئے جائیں گے کیونکہ اوویرنیس سے ہی ہمارے یہ اہم مسئلے ختم ہوسکتے ہیں۔ سینٹرز پر بائیو میٹرک تصدیق کا پراسز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگعام، احساس سکالر پروگرام، احساس آمدن پروگرام، بلاسود قرضے حکومتی سطح پہ جاری ہیں جو کہ تاریخ کے کامیاب ترین پراجیکٹس ہیں جبکہ جلد ہی احساس پروگرام کے ذریعے پرائمری تعلیم کا پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔احساس کیش پروگعام کا پہلا فیز 15 ستمبر کو ختم ہوگا جبکہ اسمیں جن لوگوں کے جو ایشوز تھے اس کے حل کیلئے ورک جاری ہے اور جنکا مسئلہ حل نہ ہو وہ مجھے اپنا مسئلہ ڈائریکٹ بھیجیں میں خود دیکھ کر حل کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے ایشوز قابل مذمت ہیں جن کے حل کیلئے بہتر انداز سے قانون سازی کی گئی ہے اور سو فیصد عملدرآمد کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی اور استحکام کیلئے مثبت کردار کی متحمل ہے اور پوری قوم موجودہ حکومت کے ان 2 سالوں میں واضح مثبت اثرات دیکھ کر مطمئن ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور میں قائم سینٹر پر آنیوالی خواتین سے بات چیت کی اور انہیں احساس نشو و نما پروگرام بارے خود بھی آگاہی دی۔ خواتین نے انہیں بتایا کہ اس سینٹر سے قبل ہمیں بنیادی چیزوں کی آگاہی نہ تھی یہاں آکر ہمیں تمام چیزوں سے بہتر انداز میں آگاہی ملی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا نمائندگان، سماجی کارکنان، اور ٹائیگر فورس کے جوانوں سے کہاکہ وہ عوام کو اویئر نیس دینے کیلئے اپنا اپنا مثبت اور کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے سینٹر پر جاری تمام قوائد و ضوابط کا بغور جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی کھرل،احساس پروگرام کے افسران، ضلعی چیئرمین عشر و زکوات کمیٹی راجنپور عبدالرزاق راجہ، اور انتظامی افسران موجود تھے۔