بورےوالا؛ واپڈا ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کیخلاف  آپریشن،دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

183

بورےوالا، 12 ستمبر(اے پی پی): حکومت کی ہدایت پر واپڈا ٹاسک فورس نے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب اور ایکسئین میپکو فیاض احمد کھوکھر  کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ملتان روڈ پر بااثر افراد کے گھروں میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی۔

 میپکو عملہ نے موقع سے ڈائریکٹ تاریں اور میٹر اتار کر دو بجلی چوروں کو پولیس کے حوالے کردیا اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے۔

 ایکسئین میپکو فیاض احمد کھوکھر کے مطابق حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں آخری بجلی چور پکڑے جانے تک جاری رہیں گی، بجلی چور کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوئے انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔