جوھرآباد؛صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود کا  بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

140

جوھرآباد،12 ستمبر(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے جوھرآباد کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

 ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،اس موقع پر سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔

 بعد ازاں صوبائی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے  موضع بولا میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امداد تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت پنجاب آپ کے ساتھ کھڑی ھے اور آپ کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

  صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا،  اس موقع پر عوام نے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے