میرپورخاص،12 ستمبر(اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے میرپورخاص میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سندھڑی میں متاثرین سیلاب میں راشن کی تقسیم کی جارہی ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکرگزار ہیں جنہوں نے برسات متاثرین کی مدد کے لئے راشن بھیجا، چالیس ٹرک راشن کے برسات متاثرین میں تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 8دنوں سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور مسلسل۔سیلاب متاثرین کی مدد کی جارہی ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8دن سے ہیلی کاپٹر چل رہےہیں لیکن سندھ حکومت نے کسی کی امداد نہیں کی،سندھ کا کوِئی وزیر مشیر عوام میں نہیں ہے۔











