بورے والا، 12ستمبر ( اےپی پی): ریسکیو 1122 اور نجی تعلیمی ادارے کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ کا عالمی دن کے حوالے سے سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسٹ ایڈ عالمی دن منانے کا مقصد ٹریفک حادثات، قدرتی آفات، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریسکیو ٹیمیوں کے پہنچنے سے قبل متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرنے بارے آگاہی دینا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ریسکیو 1122 کی خدمات بلاشبہ قابل تحسین ہیں یہ ایک ایسی سروس ہے جس نے اپنی عملی خدمات کی بدولت اپنے محکمہ کا وقار بلند کیا ہے ریسکیو اہلکاروں نے صحیح معنوں میں انسانی خدمت کے جذبہ سے خدمات انجام دیتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے ابتدائی طبی امداد کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد کی زندگیاں محفوظ بنانے کا سہرا ریسکیو سروس کے سر جاتا سیمینار سے سٹیشن انچارج ریسکیو1122بورے والا مہدی حسن ظفر، ایس ڈی پی او شمس الدین خان ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال ، پرنسپل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بورے والا کیمپس ساجد وسیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زنانہ عابدہ اسلام، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری اعجاز اسلم، سول سوسائٹی نیٹ ورک بورے والا کے ممبران صائمہ بتول ،.محمد شیر خان کھچی،مسعود عابدرشید،شاہد ندیم بھٹی ،پیٹرولنگ پوسٹ مانا موڑ انچارج کے سب انسپکٹر چوہدری محمدعظیم اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں محکمہ تعلیم، سول سوسائٹی محکمہ صحت، محکمہ پولیس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی سیمینار کے اختتام پر فرسٹ ایڈ کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔











