ژوب :پاک آرمی کے تعاون سے امپیریل پبلک لائبریری ڈیجیٹل لیب کا افتتاح 

139

ژوب،14 ستمبر(اے پی پی ): پاک آرمی کے تعاون سے ژوب میں امپیریل پبلک لائبریری ڈیجیٹل لیب کا افتتاح  بریگیڈیئر29 بریگیڈ اظہر یاسین نے کیا۔

تقریب میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے افراد ، طالب علموں ،سول سوسائٹی، اور شہریوں نے شرکت کی۔

بریگیڈیئر 29 بریگیڈ اظہر یاسین نے  خطاب میں کہا کہ آج کل ڈیجیٹل دور ہے ژوب میں ڈیجیٹل لائبریری کی انعقاد سے جوانوں میں تعلیم کا ایک نیا شعور مل جائیگا ۔ کتاب ایک اچھا دوست ہے، آج کل تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے تعلیم ایک زیور ہے۔

بریگیڈ اظہر یاسین نےخطاب میں کہا  کہ  مستقبل کے معماروں کو چاہیے کہ وہ حصول علم  کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تعلیم پر بھی توجہ دیں،مطالعہ روح کی غذا ہے امپیریل لائبریری ژوب میں مطالعے کی شعور بیدار کرے گا۔

بریگیڈ اظہر یاسین نے افتتاح کے موقع پر پاک آرمی نے امپیریل پبلک لائبریری ڈیجیٹل لیب کو دس کمپیوٹر سسٹم ، سو کتابیں اور نقد رقم پیش کیے۔

ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نےکہا کہ پاک آرمی کی طرف سے آئندہ بھی امپیریل پبلک لائبریری کی ترقی کے لیے اقدامات کرینگے، امپیریل لائبریری کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کرنے کو تیار ہوں، موجودہ دور انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا دور ہے۔

امپیریل  پبلک لائیبریری کے چیئرمین شہزاد خان نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امپیریل پبلک لائبریری میں ژوب کے طالب علموں کے مطالعے کے لئے 4500 کتابیں  اور جدید کمپیوٹر سسٹم، وائی فائی اور بہترین عمارت موجود ہے ۔

سکریٹری امپیریل پبلک  لائبریری الیاس خان نےخطاب میں کہا کہ  لائبریری کی کامیابی کے لیے انتھک جدوجھد کررہے ہیں تاکہ طالب علموں کو کمپیوٹر کی جدید سے جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔