وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات

73

لاہور،15 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے  منگل   کو   یہاں  ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا گیا  اور  ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب کی حقیقی ترقی کا سفرشروع ہو چکا، جسے رکنے نہیں دیں گے،ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہےاپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بے وقت کی راگنی ہے،پہلے بھی اے پی سی ناکام رہی اور اب بھی اے پی سی ناکام رہے گی، نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا،تحریک انصاف کی حکومت نے سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی رانا شہبازاحمدبھی موجود تھے۔