گھوٹکی ,21 ستمبر (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کابینہ کے دیگر وزراء کے ہمراہ خانگڑھ پہنچ گئے ۔وزیر اعلیٰ سندھ ایم این اے محمد بخش سے ملاقات میں گھوٹکی کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔وزیر اعلیٰ سندھ ایم.این اے محمد بخش مھر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے بعد گڑھی چاکر روانہ ہونگے ۔وزیراعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر بابر خان لونڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ میر بابر لونڈ سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے ۔وزیر اعلیٰ سندھ گڑھی چاکر میں پہنچنے کے بعد میڈیا ٹاک کریں گے ۔گڑھی چاکر میں وزیر اعلیٰ سندھ بزدار قبیلے کے چیف سردار سابق ایم پی اے رحیم بخش بزدار سے ملاقات کریں گے ممکنہ طور پر رحیم بخش بزدار اپنے اتحادیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔