کوئٹہ،21ستمبر (اے پی پی ): پی ٹی آئی بلوچستان کے تحت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ہماری حکومت نے چیلنجز کا سامنا کیا ۔آج ہماری معیشت درست سمت پر گامزن ہے ۔کل تک سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے والے کل اے پی سی میں بغل گیر تھے۔ ہما ری تحریک ملک کی خاطر تھی اپوزیشن کی تحریک زاتی مفاد کی تحریک ہے اور جب اپوزیشن کے مفادات کو ٹھیس پہنچی تو یہ سب ایک ہوگئے ۔ کووڈ کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مشکل حالات کے باوجود احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں ہمارے دور حکومت میں ہی ختم ہونگی اورصو بائی حکومت سے کہتا ہوں کہ ہمارے کارکنوں کی مایوسی ختم کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔