پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے 86 بلین کا ٹینڈر جلد آ جائے گا: شیخ رشید

82

کراچی،28ستمبر  (اے پی پی) :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے 86 بلین کا ٹینڈر جلد آ جائے گا KCR کی کوچز ہم سپریم کورٹ کے حکم کےمطابق تیزی سے بنا رہے ہیں ،کراچی کے شہری اسے پسند کریں گے میں خود سپر وائز کر رہا ہوں ،ہم نے 510 بلین روپے کے سی آر کے لیے رکھے ہیں 81 بلین ہم نے جاری کر دیے ہیں ،نو کلومیٹر لائن ہم نے بنا لی ہے جس وقت WFO نے کراسنگ ختم کرلی ہم ایک مہینے میں یہ مکمل کر دیں گے ،اگلے پندرہ دنوں تک ہم برٹس نقشہ بھی جاری کر دیں گے اور تمام تجاوزات خالی کروایں گے ،یہاں کچھ اسٹاف معطل کیا ہے کیوں ان کی ملی بھگت کے بغیر یہ قبضے ممکن نہیں تھے، ہم پٹڑی سے گذرنے والی تمام غیر قانونی گیس بجلی پانی کی لائنیں کاٹ دیں گے،ہمیں سندھ حکومت اور یہاں کے مقامی منتخب نمائندوں و اسٹیک ہولڈرز کا تعاون بھی حاصل ہے۔

 وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ نوازشریف نے باقی زندگی لندن میں گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وہ بھارت کا بیانیہ پیش کررہے ہیں، انہیں چاہیے کہسب سے پہلے کورٹ کو عزت دیں، ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نے میرے 10سوالوں کے جوابات ابتک نہیں دیئے، بھارت میں بیرون ممالک سے کالز کی جاتی تھیں اور ڈان لیکس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ تھ۔۔ نوازشریف نےاپنا جمہوری گلہ خود دبایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، انہوں نے خواب میں بھی 50ہزار افراد جمع نہیں کیے ہوں گے، ان کا کام صرف مدرسوں کے طلبا کو ورغلانہ ہے،جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی میں بھی وہاں جلسہ کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے،منی لانڈرنگ کرنے والے چور وں نے ملک کا پیسہ لوٹا اورمہنگائی کے اصل مجرم بھی منی لانڈرنگ کرنے والے ہیں۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سارا زور فروری کے مہینے پر لگانا ہے لیکن30دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گا، سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت اپوزیشن کی سیاست ختم کردے گی، بلاول نے کہا جہاں شیخ رشید جائیں گے میں وہاں نہیں جاوں گا۔،پتہ نہیں بلاول بھٹو مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں، میں تو قومی اسمبلی میں بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اکتوبر کےدوران فرقہ وارانہ فسادات کرنا چاہتا ہے  وزیر اعظم عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے، عمران خان ان سب کو نکیل ڈالیں گے اور31دسمبر تک ملک کو لوٹنے والے جیل کی رونق بڑھائیں گے۔