شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

100

لاہور,28ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت بلدیات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہروں اور قصبات میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہر شہر اور ہر قصبے کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتاہوں، کوتاہی قطعاً برداشت نہیں کرونگا – صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گے- انہوں نے کہا کہ صفائی کے لئے درکار مشینری اور دیگر آلات مہیا کئے جائیں گے- لوکل گورنمنٹ کا عملہ اور افسران عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔  عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیات سے ترقی کا ثمر لوگوں کی دہلیز تک پہنچے گا۔ ”بلدیہ آن لائن ایپ“ پر آنے والی شکایات کاازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے پیدائش، شادی وغیرہ سمیت 6 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج،سینی ٹیشن،پینے کے پانی اوردیگرضروری مسائل کے حل کیے جائیں گے۔ سیکرٹری بلدیات نے بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس کو  بریفنگ دی۔