سکھر۔28ستمبر(اے پی پی ): سکھر سمیت سندھ بھر میں آج سے سات ماہ قبل کورونا وائرس کی وجہ سے معطل تدریسی عمل مکمل طور پر بحال ہوگیا ہے،سندھ حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کے بعد پری پرائمری، پرائمری اور مڈل اسکول بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیئے ہیں۔
سکھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے جبکہ ماسک کے بغیر بچوں کا اسکول میں داخلہ منع ہے،اسکول کے مین گیٹ پر ہی بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا جارہاہے جبکہ اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے اسکول کھلنے سے ایک دن پہلے ہی اسکولوں میں جراثیم کش اسپرے کرایاگیا ہے جبکہ کلاسز میں سماجی فاصلے کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے،تاہم پہلے روز اسکولوں میں حاضری کم رہی ہے سات ماہ اسکول کھلنے پر بچے خوش بھی نظر ا رہے ہیں۔