ملتان،29 ستمبر ( اےپی پی): منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندہ ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ریکوری موسیٰ خان کی سربراہی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیم جس میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری رمیض ہاشمی،سرکل انچارج ظہور تونسوی ودیگرافسران شامل تھے نے گزشتہ روز نادرن بائی پاس روڈ پر واقع پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم گرین فورٹ ولازجوکہ کہ واسا بل کی مد میں 5کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے کے خلاف بھر پور کاروائی کی گئی اور بھاری مشینری کے ذریعے سیورج کنکشن منقطع کر دیا گیا ۔ اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسا فیسوں اور بلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔











