مظفرگڑھ 29 ستمبر(اےپی پی): ملتان مظفرگڑھ روڈ پر محمود مل کے قرییب کے ملتان کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے 3 مسافر جاں بحق اور 18 مسافر زخمی ھو گئے ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور ڈی پی او محمد حسن اقبال ڈی ایس پی ٹریفک ڈی ایس پی سٹی عظمت خان گرمانی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ روڈ کو کارڈن آف کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم کی نگرانی میں امدادی کام کر رہی ہے۔ ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ہے۔ ریسکیو نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا











