جیکب آباد29ستمبر(اے پی پی): تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی، پولیس نے افضل بابا قبرستان کے قریب جوا کے اڈے پہ چھاپہ مارکر 04 ملزمان فدا حسین بلیدی، عبدالغنی بھنگر ، بلاول بلیدی اور ہریش ہاریجن کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان کے قبضے سے جوا پہ لگی رقم 4700 روپے نقدی 08 عدد موٹر سائیکلیز، 04 عدد موبائل فونز اور 06 عدد تاش پتوں کے پیکٹس برآمد،جن کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔











