ملتان: صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بہنوئی فداحسین کی نماز جنازہ ادا  کر  دی  گئی

99

ملتان،30ستمبر(اے پی پی ):وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے بہنوئی فداحسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،مرحوم معروف سماجی شخصیت ملک عبدالروف ارائیں کے والد تھے۔ نماز جنازہ ان کے آبائی قصبے چاہ کالو والا سیتل ماڑی  میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی رسم سوئم 2 اکتوبر بروز جمعہ صبح8 بجے ان کے آبائی گاؤں بستی کالو میں صبح10 بجے ادا کی جائے گی ۔

نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر  تعداد سمیت  پارلیمنٹیرین ، سرکاری  افسران ، معاون خصوصی جاوید اختر انصاری ، ممبران اسمبلی ملک واصف راں،ندیم قریشی،طارق عبداللہ سمیت اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان اور چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اکرم چاون بھی شریک ہوئے ۔