پنجاب بھر میں  آج  سے  پرائمری سکول  کھل  گئے ، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن  کا مختلف سکولوں کا ہنگامی دورہ

116

لاہور، 30 ستمبر(اے پی پی): پنجاب میں کورونا کے بعد تیسرے مرحلے میں آج پرائمری سطح کے طلبا کے لئے سکول کھلنے کے موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سکولوں کے ہنگامی دورے کیے اور حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز پر پوری طرح سے عملدرآمد  کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کی تمام ٹیموں پر لازم ہے کہ وہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ کام کریں، غیر ذمہ دارای کا مظاہرہ کرنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں کل  ہونے والی سینئیر افسران کی معطلیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے زیرو ٹالرینس پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سکولوں کے دوروں کا مقصد ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کی خفاظت کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔