نوشہرہ ورکاں ،30ستمبر (اے پی پی ): ریسکیو 1122 اور اپیکس کالج کے مابین ریسکیوز کی فیملی کی بہتر تعلیم کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ اپیکس کالج انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔پرنسپل اپیکس کالج نوشہرہ ورکاں نے ریسکیو 1122کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور پرنسپل کالج سید حماد گیلانی اور انچارج ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں عرفان موسی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جس میں ریسکیورز کی فیملی کو فیسز میں پچاس فیصد کمی کی گئی جبکہ شہداء کے بچوں کو فیسز میں 75 فیصد کمی کے ساتھ تعلیم دی جائے گی جبکہ عرفان موسی کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں بہت جلد عوامی آگہی مہم شروع کر رہاہے جس میں اپیکس گروپ آف کالج کے تمام سٹوڈنٹس کو زندگی بچانے اور آگ سے بچائو کی عملی تربیت دی جائے گی اور ہم کالج انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ احسن قدم اٹھایا پرنسپل کالج سید حماد گیلانی کا کہنا تھا ریسکیو 1122 جس طرح سے بنا کسی فرق کے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے ہم انہیں سراہتے ہیں اور اپیکس کالج انتظامیہ ریسکیور جوانوں کی قدر کرتی ہے اور انکی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔











