دھان کے کاشت کار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو لگانے سے گریز کریں: اسسٹنٹ کمشنر

215

نوشہرہ ورکاں، 30ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ دھان کے کاشت کار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو لگانے سے گریز کریں۔دھان کی کٹائی کے بعد باقیات مثلاً پرالی اور مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشت کار کے خلاف دفعہ 144کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذا کاشت کار دھان کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں،3افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کروائیں گئے ۔آگ سے ناصرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی بھی متاثر ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی باقیات سے اٹھنے والا دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتا ہے۔اس سے اٹھنے والا دھوں سموگ کا بھی باعث بنتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کی علاوہ مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک معاشرہ بنانے کیلئے دھوئیں اور شاپر کے استعمال سے گریز کریں سر سبز معاشرہ کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں تاکہ آلودگی سے پاک ماحول اور آکسیجن میسر آ سکے۔