پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد

85

 

  ملتان ،01 اکتوبر (اے پی پی ) :پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے لطف آباد بوسن روڈ بائیکو پٹرول پمپ سے ملحقہ دیوار کے ساتھ قائم تجاوزات ختم کرکے اور ریڑھی بانوں کو ہٹا کر غیر قانونی طور پر بنائی گئی دیوار کو موقع پر مسمار کر کے روڈ سائیڈ کو کلیئر کروا دیا۔

علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ایم ڈی اے انفوسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نواں شہر چوک سے ڈیرہ اڈا چوک تک روڈ کے دونوں اطراف میں قائم تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات کو موقع سے ہٹا دیا گیا اور روڈ کی دونوں سائیڈز کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ پختہ اور مستقل تجاوزات کو موقع پر ہی مسمار کر دیا گیا۔