پولیس کی بروقت کاروائی، خاتون سمیت تین بچوں کو اغوا ہونے سے بچالیا ، دو اغوا کار گرفتار

137

 

گھوٹکی،02 اکتوبر(اے پی پی ):  پولیس نے خاتون سمیت تین بچوں کو اغوا ہونے سے بچالیا پولیس کی بروقت کاروائی میں دو اغوا کار گرفتار کرلیے گئے ۔

صادق آباد کے علاقے ماچھی گوٹھ کی رہائشی خاتون مسمات سکینہ کو اغوا کاروں کی جانب سے نوکری کا جھانسہ دیکر کر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم گڈو لنک روڈ کے مقام پر معمول کے گشت پر معمور پولیس کو دیکھ کر خاتون نے شور مچادیا جس پر اغوا کار خاتون کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ،جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ خاتون اور بچوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں شاہنواز شر اور منیر شر شامل ہیں جن پر اغوا کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔