چنیوٹ، 03 اکتوبر(اے پی پی ): ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے چھوٹے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر پولیومہم کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ پولیو مہم 5 تا 9 اکتوبر جاری رہے گی ، پولیو مہم میں 2 لاکھ انتالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ مہم میں محکمہ صحت کی 603 ٹیمیں حصہ لیں گیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔











