پاکستان ،کرونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس  ایشاء میں بہترین قرار

101

اسلام آباد ، 05 اکتوبر (اے پی پی ): انٹر نیشل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPC-IG)کی جانب سے  پیر کو یہاں گلوبل کانفرنس منعقد ہوئی جس  میں پاکستان کے کرونا سوشل پروٹیکشن ریلیف رسپانس کو ایشاء کے تمام ممالک میں بہترین قرار دیا گیا۔یہ تحقیق یونیسف، اقوام متحدہ اور انٹر نیشل پالیسی سنٹر کی جانب سے ایشائی ممالک کے کوڈ۔19 رسپانس کے حوالے سے کی گئی۔

اس تحقیق میں وسیع میپنگ کے ذریعے ایشاء اور پیسفک ریجن کے ممالک کے کرونا وباء کے دوران لیے جانے والے اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا،پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے ایشاء میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر سماجی تحفظ کا پروگرام کیا۔

تحقیق کے مطابق افغانستان میں مختلف ہیومنٹیرین انٹررونشنز شامل رہیں ہیں، اس لحاظ سے پاکستان کا نمبراس تحقیقی فہرست میں سب سے اُوپر آتا ہے۔مجموعی طور پرساؤتھ ایشائی ممالک کا کوڈ۔ 19 سوشل پروٹیکشن رسپانس دیگر ایشائی ممالک سے بہتر تھا۔

کوریج کے لحاظ سے پاکستان،ٹیمور لیستی، ٹیوالو اور سری لنکا نے سماجی تحفظ کے پروگراموں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد بڑھانے کے سلسلے میں کئی اہم اقدامات لیے ہیں۔

سماجی تحفظ تنظیم (Social protection.org)، انٹر نیشل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھکا سماجی تحفظ کااہم فورم ہے جسے آسٹریلیا اور جرمنی کی حکومتوں کی معاونت حاصل ہے۔