حضرت امام حسینؓ  کے چہلم کا مرکزی جلوس عالم پناہ خوشاب سے برآمد

158

خوشاب، 05 اکتوبر (اے پی پی ): سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کےچہلم کا مرکزی جلوس عالم پناہ خوشاب سے برآمد ہوا ،جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوامحلہ آہیران والا میں اختتام پذیر ہوا ۔

جلوس کے دوران عزادار ماتم اور سینہ کوبی کرتے رہے ،جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ملازمین بھی  جلوس کے ساتھ ساتھ رہے۔