بہاولنگر ؛  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا  مدینہ  ٹاؤن میں سیوریج سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

114

 

بہاولنگر ،06 اکتوبر(اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجنوبی پنجاب میں سیوریج سے اگائی جانے والی مضر صحت سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے ، فوڈ سیفٹی ٹیمز نے  مدینہ ٹاون کے علاقےمیں کارروائی کی  اور   سیوریج سے اگائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی مضرصحت سبزیوں کا ٹریکٹر کے ذریعے صفایا کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ کاشتکاروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود بہتری نظر نہ آئی جس  پر کارروائی  کی  گئی۔انہوں نے  کہا کہ   سبزیوں اور دیگر خوراک کی کاشت کیلئے ٹیوب ویل کا پانی استعمال کیا جائے،  زہریلے پانی سے اگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

عرفان میمن نے کہا کہ  سیوریج اور انڈسٹریل ویسٹ سے سبزیاں کاشت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔