جیکب آباد،8اکتوبر(اے پی پی): ضلع بھر میں شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جس کے بعد مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں مجلس عزا کی تقریب منعقد کی گئی ہے،جس میں شہدا کربلا کے یاد تازا کی جائے گی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی محمد طارق نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرکے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے،سکیورٹی کے لیے تین ہزارپولیس اہلکار اور دوسو رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔











