سیالکوٹ10 اکتوبر( اے پی پی) ابو بچاؤ مہم سے اب انتشار پھیلاﺅمہم بن گئی ہے۔ نواز شریف کے پاس دوآپشن ہیں جیل کاٹیں یا پلی بارگین کریں۔ پاکستان جب بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے لگتا ہے تو دشمن اپنے ایجنڈے پر کام کر نا شروع کر دیتا ہے ضلع سیالکوٹ کو خصوصی اقتصادی زون بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ماڈل تھانہ رنگ پور ہ کا افتتاح کرنے کے بعدوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھانہ کلچر کی تبدیلی کی کوششیں کر رہے ہیں ۔پولیس کا پبلک ڈیلنگ کا شعبہ کمزور تھا۔ماڈل تھانوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ماڈل تھانوں کے قیام سے پولیس کے رویے میں بھی تبدیلی دیکھنے کو نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پولیس اہلکاروں کے لیے اردو سافٹ ویئر لانچ کر دیا جائے گا ۔جس سے پولیس اہلکاروںکو کام کرنے میں مزید آسانی ہوگی ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پولیس کوہر لحاظ سے مدد فراہم کرے ۔ فوادچوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے۔ پنجاب پولیس کو ڈرون فراہم کریں گے ۔ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمز پر قابو پایا جاسکے گا ۔انہوں نے کہاسیالکوٹ کو بہت قریب سے سٹڈی کیا ہے۔ سیالکوٹ شہر پاکستان کو بہت بڑا فائدہ دے سکتا ہے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں تاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہااگر ایکسپورٹ کی بات کی جائے تو چار سو ملین کی ایکسپورٹ صرف سرجیکل مصنوعات سے ہی ہو جاتی ہے ۔ ہمیں اپنی برانڈنگ کی ضرورت ہے۔سیالکوٹ کے ہنر مندوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ ہم ان کو سہولیات دیں گے تاکہ ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کو خصوصی اقتصادی زون بنانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے امپورٹ کلچر کو اپنا لیا ہے ۔ ہم ”میڈان پاکستان“پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور آمدن بہت کم ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں چار مہینے میں ماسک سے لے کر وینٹی لیٹرز تک اپنے بنا لیے ہیں۔ اور اب پاکستان کو ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔گوجرانوالہ،گجرات،وزیر آباد اور سیالکوٹ کی انڈسٹری کو بیک کیا جائے تو معیشت کو خاطر خواہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان جب بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہونے لگتا ہے تو دشمن اپنے ایجنڈے پر کام کر نا شروع کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا ابو بچاو ¿ مہم کو اب انتشار پھیلاﺅمہم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا کوئی جواز نہیں۔ آپ الیکشن ہار گئے ہیں۔آئین کہتا ہے آپ پانچ سال انتظار کریں۔ آپ انتظار اس لیے نہیں کر رہے کہ آپ جیل جا رہے۔فیٹف میں بھی ہمیں این آر او کے لیے بلیک میل کیا گیا۔مریم نواز جو تحریک چلا رہی ہیں ا ±س کا کوئی جواز ہی نہیںہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے سارے اثاثے آپ کے بچوں کے نام پر ہیں۔ اگر آپ اپنی تحریک میں سنجیدہ ہیں تو آپ پاکستان آئیں اور تحریک کو لیڈ کریں اب تو آپ صحت مند بھی ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس دوآپشن ہیں جیل کاٹیں یا پلی بارگین کریں۔انہوں نے کہا NCOC نے کووڈکے خلاف بہت محنت کی ہے ہم کو چاہیے ہم کورونا کو مزید پھیلنے سے روکیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ تین مہینے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔تاکہ کورونا کی دوسری لہر سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک اور دوسری ایپلیکیشنز کو بند نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا تحقیقات میں سامنے آیا ہے بھارت سے داعش کو بھی فنڈنگ ہو رہی ہے۔بھارت کا 44 ممالک میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے نام آیاہے دنیا کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہااگر استعفوںپر بات آتی تو اپوزیشن کے اٹھارہ ،بیس لوگ ہی استعفیٰ دیتے۔











