ملتان؛ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا  اجلاس، اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کر دیئے  گئے

342

ملتان، 12 اکتوبر(اے پی پی ):اسٹنٹ  کمشنر  ریونیو محمد طیب خان  کی  زیر  صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا  اجلاس    ہوا  جس میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کر دیئے،کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر پورے ضلع میں ہو گا، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے گا۔

اجلاس میں صارفین اور تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور نئے ریٹ کے مطابق دال مسور موٹی 134 روپے،  دال مونگ دھلی 192روپے فی کلو ،دال چنا باریک 107 روپے اور دال چنا درمیانی 117روپے فی کلو میں  فروخت ہو گی ۔

اجلاس  میں  دال ماش موٹی کی قیمت 231 روپے اور دال ماش باریک217 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چنا سفید باریک90 روپے اور چنا سفید موٹا116 روپے فی کلو گرام میں  فروخت ہو گا اور چاول باسمتی کرنل کچی نئی 138روپے اور چاول باسمتی کرنل پکی نئی 137 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے چاول اری سکس کی 56 روپے اور بیسن115 روپے اورسوجی و میدہ72 روپے   فی کلو اور تندوری روٹی 100 گرام 7 روپے اور سادہ نان 100 گرام10 روپے ، روغنی 120 گرام کا ریٹ15 روپے مقرر کیا   گیا ۔دودھ کھلا75روپے فی لٹر اور دہی85روپے فی کلو میں فروخت ہو گا اور بڑا گوشت400 روپے اور چھوٹا گوشت 750روپے فی کلو  ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے  جبکہ 20 گلوگرام وزن کے آٹا کا تھیلا860 روپے میں ملے گا ۔