راولپنڈی،12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے عراقی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شہبا ب جاہدعلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔
ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق عراقی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شہبا ب جاہدعلی نے وزارت دفاع راولپنڈی میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے اہم ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔











