ملتان، 14اکتوبر(اے پی پی ): عید میلادالنبی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ، گلیاں،بازاروں اور شاہروں کو سجانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا ،متحدہ میلاد کونسل کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر مثالی انتظامات کئے جائیں گے اور کہا کہ عید کے موقع پر مخیر اور اہل ثروت حضرات کے تعاون سے لنگر کا انتظام کیا جائے گا اور پورے شہر کو خوبصورت انداز سے سجایا جائے گا۔ عامر خٹک نے کہا کہ بلڈنگز کی بہترین سجاوٹ پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئے جائیں گے اور کہا کہ جلوسوں میں بد نظمی کے پیش نظر گُھڑ دوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور کہا کہ جلوسوں کے راستے میں تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا شہر میں ٹریفک کے بہاو کے بحال رکھنے کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا اور کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کی مثالی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے اورکہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین امن کے قیام کے لئے تعاون کریں
اجلاس میں زاہد بلال قریشی،ڈاکٹراشرف علی قریشی، اقبال عادل قادری ،علامہ شفیق اللہ البدری،مرزاارشد القادری اور راو عارف رضوی ،خواجہ ندیم مدنی،علامہ پیر عزیز الرحمان،علامہ حامدالرحمان سلطانی ، اقبال یوسف، ڈاکٹرمحمد مدنی،رفیع اللہ نقشبندی،قاری اعجاز احمد عطاری بھی موجود تھے۔











