وزیراعلی سندہ سید مراد علی شاہ کی جیکب آباد آمد،صوبائی مشیر جیل خانہ جات سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

319

جیکب آباد، 14 اکتوبر(اے پی پی): وزیر اعلی سندہ سید مراد علی شاہ صوبائی مشیر جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے جیکب آباد پہنچ گئے، وزیر اعلی سندہ کے آمد پر جیکب آباد کے اہم شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات  کی  گئی  تھی ۔

وزیر اعلی سندہ مراد علی شاہ  کابینہ کے ممبران سید ناصر حسین شاہ، شبیر علی بجارانی،مکیش کمار چاولہ،شرجیل حسین میمن،ملک اسد سکندر،امداد حسین پتافی و دیگر کے ہمراہ غلام عباس جکھرانی ہائوس پہنچے  اور  اعجاز حسین جکھرانی سے والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔