ملتان، 21اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،آپریشن گزشتہ شب گلگشت کے ایریا گول باغ، مبین مارکیٹ، گردیزی مارکیٹ،جلال مسجد چوک میں کیا گیا۔
تجاوزات کی زد میں آنیوالا پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا، جن میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر رکھی گئی میزیں، کرسیاں،کاونٹرز قبضے میں شامل ہیں۔
تجاوزات کرنے پر ٹیسٹی ریسٹورنٹ اور گورمے سٹور پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، تجاوزات قائم کرکے شہریوں کا راستہ روکنے پر ایک ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے۔
آپریش کی قیادت اے سی سٹی عابدہ فرید نے کی جبکہ کاریوریشن،ایم ڈی اے،ایم ڈبلیو ایم سی اور سول ڈیفنس فورس پر مشتمل انٹی انکروچمنٹ ٹیم بھی انکے ہمراہ تھی۔
اس موقع پر اے سی سٹی عابدہ فرید نے آئندہ تجاوزات کرنے پر تجاوزات مافیا کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات بھی جاری کیے۔











