اسلام آباد،21اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے سفیر حامد عباس لفتا آ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔











