شکر گڑھ، 23اکتوبر ( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر وقار اکبر چیمہ نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں تمام اشیاء خوردونوش وافر مقدارمیں دستیاب ہیں، مہنگائی کو ہر صورت کنٹرول کرنے کے لئے تمام محکمے پرعزم ہیں اور شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں ییدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے مزید کہا کہ جو کوئی مقررہ قیمتوں سے زیادہ پر اشیاء فروخت کرتا پایا گیا اسکی دوکان، گودام سیل کرکے اسکو سیدھا جیل جانا ہوگا، چھوٹے کاروباری لوگوں کی بجائے بڑے بڑے سٹوروں اور گوداموں پر نظر رکھنے کے لئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر وقار اکبر چیمہ نے شہر اور سہولت بازاروں کے دورے کے موقع پر متعلقہ افسران کو ٹارگٹ دیا کہ شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، صفائی ستھرائی پر خصوصی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والوں کی نگرانی کے لئے بھی ورکرز کی ڈیوٹی لگادی گئی ہیں ، گندگی پھلانے والے جرمانہ ادا کرنے کے لئے تیار رہیں۔
اے پی پی / شکر گڑھ/قرۃ العین











