پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر نئی پناہ گاہیں بنائیں : مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس

101

لاہور 23 اکتوبر (اے پی پی ):مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے بیت المال ریجنل آفس لاہور میں سہولت سنٹر کا افتتاح کیا ۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹر کے قیام کا مقصد لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اسی سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر نئی پناہ گاہیں بنائیں گے پناہ گاہوں میں کھانا ،واش روم اور رہائش کی کوالٹی کو بہتر کریں گے پہلے مرحلے میں پنجاب کے آٹھ شہروں میں نئی پناہ گاہیں بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب ملکر کام کریں گے تاکہ فنڈ کا ضیاع رک سکےاس سال پاکستان بیت المال کا سالانہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لیے چھ لاکھ روپے تک بیت المال دیتا ہےاگر  کینسر کا مریض کی کیمو تھراپی کی جا رہی ہو تو اس کی امداد کو دس لاکھ تک دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ویل چئیر کا پراجیکٹ راجن پور سے سٹارٹ کر دیا گیا ہے جس میں مستحق افراد کو ویل چئیر دے رہے ہیں پاکستان میں پہلے بائی الیکشن میں بیت المال کا فنڈ استعمال ہوتا رہا ہہے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ویل چئیر فراہم کریں گے ۔مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے داتا دربار پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔