کوئٹہ۔23اکتوبر ( اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زرعی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جسے بہتر حکمت عملی سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ صوبے میں کراپس ایڈنٹی فکیشن کے لئے سپارکو سے قریبی رابطہ کاری قائم کرکے جدید تکنیک سے فائدہ اٹھایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس میں زرعی ترقی و توسیع سے متعلق منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی ، صوبائی وزراء میر سلیم خان کھوسو نور محمد دمڑ چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر سیکرٹری زراعت قمبر دشتی بھی موجود تھے صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے زرعی مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ان مقاصد کے حصول کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جبکہ وفاقی حکومت کے بلین ٹریز پروجیکٹ کو ایگریکلچر اسٹریٹیجی سے لنک کرکے زرعی ترقی کی بہتری کے لیے استعمال میں لایا جاسکتا ہے صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت ایگریکلچر فشریز میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ان شعبوں کی ترقی کے لیے درست سمت میں اقدامات کی ضرورت ہے دستیاب آبی وسائل کا درست اور محتاط استعمال پائیدار زرعی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت چین سمیت پوری دنیا میں حلال گوشت کی مانگ ہے بلوچستان کی بھیڑ بکریوں میں منہ اور کھر کی بیماریوں پر قابو پاکر کر ایک بہت بڑا زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پیدا ہونے والی مختلف فصلوں سے متعلق بروقت معلومات کے حصول کے لیے سپارکو سے تیکنکی معاونت حاصل کی جائے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی معلومات کے لیے بنائی گئی آئی ٹی ا یپلیکیشن سے معاون ثابت ہو سکتی ہے صدر مملکت نے کہا کہ زرعی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہنر مند افرادی قوت ضروری ہے اس مقصد کے لیے نیشنل اسکلڈ یونیورسٹی سے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں صدر مملکت نے کہا کہ زراعت کے علاوہ صوبے میں پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی عمل کا جائزہ سیٹلائیٹ ایمیجری سے باآسانی لیا جاسکتا ہے صدر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت اور فشریز کی ترقی کے لیے مشاورت و معاونت کے مقاصد کے لئے وفاقی وزارت فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سے قریبی رابطہ کاری قائم کی جائے صدر مملکت نے بلوچستان کا موسم اور سرزمین زیتون کی کاشت کے لیے بہت موزوں ہے زرعی شعبے میں زیتون کی فصل میں زمینداروں کی معاونت کرکے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے صدر مملکت کو بلوچستان میں پیدا ہونے والی مختلف فصلوں اور موقعوں کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے بتایا کہ بلوچستان میں لائیو اسٹاک اور زراعت کی ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ان دونوں شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے چین نے بھی غیر معمولی دلچسپ کا مظاہرہ کیا ہے اس سلسلے میں چین نے بیلہ میں دو ہزار ایکٹر پر تجرباتی پلانٹ قائم کرنے کے لیے حکومت بلوچستان سے مفاہمتی یاداشت دستخط کی ہے اس معاہدے کے تحت دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ہر سال پی ایچ ڈی کی پانچ اسکالر شپ بھی فراہم کی جائیں گی یہ منصوبہ کوویڈ کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا صورتحال معمول پر آتے ہی اس میں پیش رفت شروع ہوجائے گی اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے بلوچستان میں زرعی شعبے اور دستیاب آبی وسائل سے متعلق بریفنگ دی۔











