ملتان ، 24 اکتوبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ ہائرسیکینڈری اسکول موضع بھینی میں نئے داخل ہونے والے بچوں میں فری کتابیں اور اسکول بیگ تقسیم کئے ۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سال کورونا کے باوجود سرکاری اسکولوں میں بچوں کی کثیرتعداد نے داخلہ لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اسکولوں میں تعلیم کانظام بہتر کیا جس کی وجہ سے والدین بچوں کو سرکاری اسکولز میں داخل کرارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ابتدائی تعلیم اسی اسکول میں حاصل کی ،اپنے انتخابی حلقہ کے اسکولوں کو اپ گریٹ کرانامشن ہے۔
اس موقع پر سی ای او ریاض خان، ملک طارق اقبال عاربی، راوجاوید ،خواجہ مظہرالحق ،مرزا بلال، طارق مان بھی ان کے ہمراہ تھے۔











