دیپالپور،24اکتوبر (اے پی پی ): پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے ایک کارندے نذیر عرف اسلم شیخ سمیت پانچ ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ فاروق عرف ملنگی، گلزار عرف امان اللہ، شہر یارعرف چوہا، اقبال عرف گامن،حیدر عرف حیدری شا مل ہیں ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مال مسروقہ 4عدد موٹرسائیکل رکشے،2 عدد موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی جبکہ باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔
کامیاب کارروائی پر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی نے پولیس کے نوجوانوں کے لیے سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام کا بھی اعلان کیا ہے ۔











