ملتان: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد

130

ی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی 29ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔میلاد ریلی میں  فضا درود و سلام سے گونج اٹھی جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ علماء کرام سماء سیاسی مذہبی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

29ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک شاہ رکن عالم سے شروع ہو کر گلشن مارکیٹ، مدنی چوک، چوک کمہاراں رحیم چوک سے ہوتے ہوئے حضرت ابوبکر مسجد گلشن مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکالی گئی میلاد ریلی کے قائدین اور شرکاء کا جگہ جگہ استقبال اور دستار بندی کی گئی، جبکہ شرکاء کا پھولوں کی پتیا ں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا ریلی کے راستے میں شہریوں نے جگہ جگہ دودھ، پانی کی سبیلیں لگائیں اور لنگر تقسیم کیا گیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ حضرت محمد  تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے اور رہتی دنیا تک جامع ترین ضابطہ حیات عطا فر ما یا جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت کی کا میابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے۔ امن وسلامتی کا حصول صرف اور صرف پیغمبر اسلام کے دامن سے وابستگی سے ہی ممکن ہے۔پیغمبر اسلام کا امتی کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث نہیں ہوسکتا،میلادالنبی کے زریعے محبتوں کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔

 مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجدارِ کائنات ﷺکے دیوانے عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسلات کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ریلی میں اونٹ ریڑھی، گدھا ریڑھی، رکشاء، ٹرک، کاروں سائیکلوں موٹر سائیکلوں سمیت مختلف ٹرا نسپسورٹ پر شرکاء موجود تھے جس میں سماجی سیاسی مذہبی شخصیات سمیت مختلف سکولوں دینی مدارس کے طالب علمو ں سمیت رکن الدین ندیم حامدی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں جاوید قریشی،صوبائی صدرپاکستان عوامی تحریک میاں نوراحمد سہو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری،راؤ عبدالقیوم شاہین،حاجی محمد رفیق، شیخ عمران ارشد،حامد ارائیں،راؤ محمد عارف رضوی،میجراقبال چغتائی،حافظ منظور الہی،ثمرحامدی،ساجد قادری سمیت دیگر نے شرکت کی۔