پشاور کے علاقے دیر کالونی میں  دھماکا، 7 افراد جاں بحق  ، 60 زخمی 

252

پشاور،27اکتوبر  (اے پی پی):پشاور کے علاقے دیر کالونی میں منگل کی صبح دھماکے کے نتیجہ میں کم از کم 7 افراد جاں بحق  اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب تک 7 لاشیں لائی گئی  ہیں۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد طارق برکی  سرجنز اور طبی عملے کے ہمراہ ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی  نے کہا ہے کہ  شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔