سبی: مسلمانوں پر انڈیا کی جانب سے جاری ظلم و ستم کے خلاف بھرپور احتجاج

80

سبی، 27 اکتوبر ( اےپی پی):ضلع سبی میں کشمیربلیک ڈے منایا گیا ۔ ڈی سی آفس سے ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کی جانب سے جاری ظلم و ستم کے خلاف بھرپور احتجاج اور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔طلباء نے ڈی آفس سے بی اینڈ آر آفس تک انسانی ہاتھوں کا زنجیر بناکر کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ،ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جس  پر مختلف نعرے درج تھے ۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سبی میں بھی کشمیر بلیک ڈے منایا گیا ہے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ہے ریلی میں ضلع آفیسران،قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی کے نمائندوں،اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی طلباء نے ڈی سی آفس کے سامنے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کا زنجیر بنایا اور کشمیری مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا ۔پاکستان،پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد کے  نعرے لگاتے ہوئے مختلف شاہراہ سے گذرتے ہوئے کلمہ چوک پر پہنچ کر مظاہرہ کیا اور کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی تک کشمیری مسکمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔