کمشنر ملتان جاوید اختر محمود جشن عید میلادالنبیﷺ منانے ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئے

109

ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی ):کمشنر ملتان جاوید اختر محمود جشن عید میلادالنبیﷺ منانے ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گئے،کمشنر نے قیدیوں میں مٹھائی و تحائف تقسیم کئے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں قیدیوں سے حسن اخلاق کا درس دیتا ہے،اسلام میں غیر انسانی،ذلت آمیز سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 کمشنر نے دل کے عارضے سے صحتیاب قیدی حنیف سے بھی ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، ڈپٹی سی او کارپوریشن اقبال فرید سمیت سپرٹنڈنٹ جیل ظہیر احمد ورک بھی اس موقع  پر  موجود تھے ۔