تھرپارکر ؛مٹھی میں پاکستان زندہ باد،  پاک فوج زندہ باد  ریلی کا انعقاد کیا  گیا

97

تھرپارکر،یکم  نومبر   (اے پی پی ):مٹھی میں پاکستان تحریک انصاف اور تاجر برادران کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔  ریلی پاکستان تحریک انصاف کہ رہنما حلیم عادل شیخ ، لجپت سورانی اور تاجر برادری مٹھی کہ رہنما سومار بجیر کی رہنمائی میں نکالی گئی ۔

 ریلی سے  خطاب کرتے  ہوئے  رہنماؤں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج  کے ساتھ ہیں  جو بھی غدار ہیں ان کو معاف نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف،مولانا فضل رحمان،مریم، زرداری نے ملک کو لوٹا ہے ان کہ لیے ہمارا کپتان کافی ہے۔ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو معاف نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی حمایت میں سندہ سمیت پورے ملک میں ریلیاں نکالینگے۔ پاک فوج پر الزام لگانے والے غدار ہیں۔ ملک کا بچہ بچہ پاک فوج لے  ساتھ ہے۔