سکھر،03نومبر(اے پی پی ):سید خورشید احمد شاہ،ان کی دو بیگمات،دو صاحبزادوں ،داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل کیس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی تاہم سماعت کچھ دیر تک جاری رہی ،وکلاءکی جانب سے مختصر دلائل دیئے گئے جس کے بعد عدالت نے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی گئی
آج کی سماعت پر بھی ملزمان کے خلاف نہ حتمی ریفرنس داخل ہوسکا اور نہ ہی ان پر فرد جرم عائد کی جاسکی سماعت کے موقع پر خورشید احمدشاہ کو ایمبولینس میں این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ صوبائی وزیر اویس شاہ و دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات رہی۔











